بلیک فرائیڈے منانے سے متعلق ہائیکورٹ نے حیرت انگیز فیصلہ سنادیا

25  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دنیا بھر میں مختلف کمپنیاں بلیک فرائیڈے کا اعلان کرتی ہیں جس کے تحت صارفین کو مختلف اشیا کی قیمتوں پر رعایت دی جاتی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے بلیک فرائیڈے منانے کے خلاف درخواست نا قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی شہری نوید انور کی درخواست پر سماعت کی جس میں بلیک فرائیڈے منانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔درخواست گزار شہری نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں مغربی ثقافت بڑھ رہی ہے اور بلیک فرائیڈے منایا جا رہا جس کا مذہب میں کوئی تصور نہیں ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو اس معاملے کی سنگینی سے جائزہ لینے کا حکم دیا جائے۔درخواست گزار نے تجویز دی کہ بلیک فرائیڈے کی جگہ شہریوں کو سستے داموں اشیا کی فراہمی کے لیے بلیک فرائیڈے کی جگہ کوئی اور نام استعمال کیا جائے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سرکاری سطح پر بلیک فرائی ڈے منانے پر پابندی عائد کی جائے۔سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کس قانون کے تحت حکومت کو ان کی پالیسی تبدیل کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ عدالت نے درخواست کا ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…