باغیوں کیخلاف کارروائی شروع، ن لیگ نے 2وفاقی وزراء سمیت درجنوں لیگی ارکان اسمبلی کیخلاف بڑا قدم اُٹھالیا

24  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ارکان اسمبلی نے کسی ٹھوس وجہ کے علاوہ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی انہیں وضاحت دینا ہوگی۔واضح رہے کہ دو وفاقی وزراء سمیت 2 درجن کے قریب لیگی ارکان اسمبلی نے اس وقت اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی جب اپوزیشن کی جانب سے نواز شریف کی پارٹی صدارت کے خلاف بل پیش کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر پرویز رشید نے نجی ٹی وی بتایا کہ ہم پارٹی کی سطح پر یہ معلوم کرنا چاہتے

ہیں کہ منگل کو قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں ارکان اسمبلی کی غیر حاضری کی وجہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بیرون ملک موجودگی، بیماری یا ناگزیر مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کی ان سے سوال نہیں کیا جائے گا تاہم جن ارکان نے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے شرکت نہیں کی تھی ان سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا کہا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اگر یہ معلوم ہوا کہ کسی نے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی تو اسے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔پارٹی میں ابھرتے ہوئے فاروڈ بلاک کے اشارے کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی متحد ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…