نواز شریف کی مثال اس عورت جیسی ہے جو 9 بچے پیدا کرکے بھی کہتی ہے کہ اسے سچا پیار نہیں ملا

23  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی مثال اس عورت جیسی ہے جو 9 بچے پیدا کرکے بھی کہتی ہے کہ اسے سچا پیار نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کارارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ

ان سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جارہاہے جس کو اس ملک کی سب سے بڑی عدالت نااہل کہہ چکی ہے، کرپٹ کہہ چکی ہے، جھوٹا کہہ چکی ہے، جس کو کہہ چکی ہے کہ آپ نے عوام کو گمراہ کیا، پارلیمنٹ کو گمراہ کیا اور عدلیہ کو گمراہ کیا اور آپ زیادہ دیرتک قوم کو گمراہ نہیں رکھ سکتے اور جن کو معزز جج کہہ چکے ہیں کہ آپ نے جعلی کاغذات دے کر دل توڑ دیا آج ان پر مجھے گفتگو کرنا پڑ گئی ہے، یہ کسی اور ملک میں ہوتے تو لوگ خود کشیاں کر چکے ہوتے، لوگ منہ چھپا رہے ہوتے یہ ابھی تک کہہ رہے ہیں کہ مجھے انصاف نہیں ملا، معروف صحافی نے کہا کہ مجھے اس موقع پر ایک عورت کی بات یاد آ رہی ہے جس کے نو بچے تھے اور وہ اپنی سہیلی سے کہہ رہی تھی کہ مجھے خاوند سے سچا پیار نہیں ملا نواز شریف کی مثال بھی بالکل اس جیسی ہی ہے۔ پانچ فورم پر آپ کا یہ حال ہو گیا ہے آپ خدا کا خوف کریں اس ملک پر رحم کریں۔ معروف صحافی نے کہا کہ صرف دھند کے بارے میں نہیں کہا کہ یہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے، باقی تمام معاملات میں انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…