بزنس چمکانے کیلئے جمعتہ المبارک کا نام خراب کرنے کی سازش،پاکستان میں نئی غیر اخلاقی حرکت نے زور پکڑ لیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2017

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعے کا دن اللہ تعالی کی طر ف سے مسلمانوں کیلئے تحفہ ہے، یہ نہائیت مقدس، بابرکت اور پُر فضیلت دن ہے۔اسی دن حضرت آدم کی پیدائش ہوئی اور جمعے کے دن ہی دنیا کا خاتمہ ہوگا،منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے بلیک فرائیڈے منانے پر شدید تنقید کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف اپنے

کاروبار کو چمکانے کیلئے مغربی تقلید میں جمعے جیسے بابرکت دن کو بلیک فرائیڈے منسوب کرنا ایک مذموم حرکت ہے۔ جمعے کا دن اللہ تعالی کی طر ف سے مسلمانوں کیلئے تحفہ ہے، یہ نہائیت مقدس، بابرکت اور پُر فضیلت دن ہے۔اسی دن حضرت آدم کی پیدائش ہوئی اور جمعے کے دن ہی دنیا کا خاتمہ ہوگا۔ بلیک فرائیڈے منانا قظعاًبے معنی ہے۔ کاروباری حضرات اپنے کاروبار کی وسعت اور پبلسٹی یا سیل وغیرہ کیلئے دوسرے طریقے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اسلام غیر مذاہب کے تہوار منانے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے علما و مشائخ سے درخواست کی کہ وہ دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ جمعے کے دن کو غلط ناموں سے منسوب کرنے اور اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے خلاف بھی احتجاج کریں۔ چوہدری عبدالغفور نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ بغیر سوچے سمجھے اور کسی معاملے پر ریسرچ کیے بغیر اندھی تقلید شروع کر دیتے ہیں۔ویلنٹائن اور بلیک فرائیڈے جیسے نام نہاد تہواروں کا اسلام میں کوئی تصور نہیں۔ ہمارے دینی تہواروں کی خوبصورتی ہے کہ یہ اللہ کی عبادت سے شروع ہوتے ہیں۔ نمازِ جمعہ مسلمین کیلئے عید کی نماز کی طرح ہے اور ہم پر اس کا احترام واجب ہے۔ بلیک فرائیڈے کا نام بھی لینا اس بابرکت دن کا مزاق اڑانے کے مترادف ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…