بڑی مشکل حل،سعودی کمپنی’’اعتماد‘‘ کا پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے شاندار اعلان

21  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد ( آن لائن ) اعتماد کے ڈائریکٹر سردار طارق الہی نے کہا ہے کہ ’’ اعتماد ‘‘ کا اولین مقصد عمرہ زائرین کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہے، اس سلسلے میں جلد ملک بھر میں مزید شاخیں کام کرنا شروع کردینگی ، ’’اعتماد‘‘ سعودی عرب کی کمپنی ہے اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اسکی شاخیں موجود ہیں، بائیومیٹرک نظام کو لازمی قرارد ینے کا فیصلہ سعودی حکومت نے کیا، خواتین اور بزرگ شہریوں کیلئے ہر شہر میں

الگ کاؤنٹر اور سٹاف موجود ہوتا ہے، اعتماد پاکستان میں سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے مروجہ قوانین کے تحت رجسٹرڈ ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ’’اعتماد ‘‘ کے ریجنل ڈائریکٹر سردار طارق الہی کا کہنا ہے کہ عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے ، اس سلسلے میں ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ’’اعتماد ‘‘ کی ملک بھر میں 13شاخیں پہلے سے جدید ترین سہولیات کے ساتھ عمرہ زائرین کو سہولیات فراہم کررہی تھی ، جبکہ ملک بھر سے عمرہ زائرین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید شاخیں کھولی جارہی ہیں جو جلد کام شروع کردینگی ، پاکستان بھر سے عمرہ زائرین کی سہولت کے پیش نظر تمام بڑے شہروں میں اعتماد کے دفاتر کی تعداد بڑھا کر 20ہوجائے گی اس کے بعد تیسرے مرحلے میں مزید دفاترقائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو انکے گھروں کے نزدیک ترین سہولت دی جاسکے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیشنز پر خواتین کی سہولت کیلئے الگ کاؤنٹر ز پر خواتین کا سٹاف موجود ہوتا ہے ، اس کے علاوہ بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کی سہولت کیلئے الگ کاؤنٹرز اور دیگر سہولیات میسر ہیں، انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین اپنی سہولت کیلئے

دفتر آنے سے پہلے وقت لیں تاکہ کسی بھی دقت سے بچا جاسکے، کراچی، اسلام آباد، لاہور ، کوئٹہ کے علاوہ ملک کے اندر بڑے شہروں گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد، رحیم یار خان، خوشاب، مردان ، سوابی ، ڈی ،آئی خان ، گلگت ، گوادر سمیت دیگر بڑے شہروں میں اعتماد کے دفاتر موجود ہونگے تاکہ عمرہ زائرین اپنے نزدیک ترین شہر میں بائیومیٹرک نظا م کی سہولت حاصل کرسکیں، انہوں نے کہا کہ تمام دفاتر میں اعتماد کا اسٹاف روزانہ کی

بنیاد پر ہزاروں افراد کو صبح آٹھ بجے سے رات تک سہولت فراہم کرنے کیلئے موجود ہوگا،اعتماد کمپنی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اعتماد سعودی عرب کی کمپنی ہے ، پاکستان سمیت دیگر شہروں میں اسکے دفاتر موجود ہیں، پاکستان میں سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے قوانین کے تحت رجسٹرڈ ہے، انہوں نے اعتماد کو بھارتی کمپنی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ کمپنی کے خلاف منفی

پروپیگنڈہ کررہے ہیں ، کوئی بھارتی کمپنی پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک سے عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک نظام کو سعودی حکومت نے ضروری قراردیا تاکہ سعودی عرب کے قوانین کے مطابق انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے ہرممکن مدد کیلئے ہمارا سٹاف رات بارہ بجے تک کام کرتا ہے تاکہ بروقت سعودی سفارت خانے کو متعلقہ ڈیٹا فراہم کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…