پاکستان میں افغان مہاجرین کی تعداد توقعات سے بھی زیادہ نکلی،صرف چار ماہ میں کتنے لاکھ نئے مہاجرین رجسٹرڈ ہوئے؟ حیرت انگیزانکشافات

23  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ چار ماہ کے دوران بغیردستاویزات کے حامل 3 لاکھ 70 ہزار افغان مہاجرین کو رجسٹر کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ مہاجرین صوبہ خیبرپختونخوا میں رجسٹر ہوئے ہیں جہاں 2 لاکھ 30 ہزار افغان مہاجرین کو رجسٹر کیا گیا۔

نادرا کا 16 جنوری 2018 تک دس لاکھ مہاجرین کی رجسٹریشن کا ہدف ہے جبکہ اس سے قبل یہ مہم 31 دسمبر 2017 تک مقرر کی گئی تھی۔خیبرپختونخوا میں 11 سینٹرز سمیت مجموعی طور پر نادرا کے 21 سینٹرز بنائے گئے تھے۔افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل نادرا کے علاوہ افغان کمشنر، مہاجرین اور ان کی وطن واپسی کے لیے افغانستان کی وزارت کی جانب سے مشترکہ طور پر چلائی جارہی ہے۔اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی یو این ایچ سی آر کے مطابق ملک میں 15 لاکھ مہاجرین رجسٹرڈ ہیں جو دنیا کی سب سے زیادہ آبادی میں سے ایک ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق دس لاکھ سے زائد مہاجرین کی رجسٹریشن نہیں ہوئی۔پاکستان میں دہشت گردی کی ایک لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔مہاجرین کیلئے قائم ایک بین الاقوامی تنظیم اور دنیا بھر میں مہاجرین کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے والی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے 2016 میں دستاویزات نہ رکھنے والے 2 لاکھ 48 ہزار 189 افغان شہری واپس جاچکے ہیں یا بھیج دئیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ 2018 میں افغان پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو واپسی کاعمل کم رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات پر افغان پناہ گزینوں کی جانب سے پڑھنے والے اثر کو کم نہیں کرسکتا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین رجسٹر ہیں، جن میں سے وطن واپس جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد 2016 میں تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار تھی جو 2017 کی اوائل تی تیسری سہ ماہی میں 50 ہزار تک رہی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…