اسلام آباد دھرنا حکومت کیخلاف ایک اور سازش ہے ،یہ لوگ دراصل کیا چاہتے ہیں؟ ن لیگ کے اہم رہنما نے سنگین الزامات عائد کردیئے

18  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رکنِ قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا محمد افضل نے اسلام آباد دھرنے کو حکومت کے خلاف ایک اور سازش قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد افضل نے کہا کہ مذہبی جماعت کے دھرنے کے دوران جو صورتحال ہے اس میں ہم ایسا کچھ نہیں کرنا چاہتے

جس سے سازش کرنے والوں کا فائدہ ہو اور پھر سے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا الزام حکومت پر عائد کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ جو الزام ہم پر ماڈل ٹاؤن واقعہ کے بعد لگا وہ اب برداشت نہیں کریں گے کیونکہ اس میں کوئی ایسی سازش بھی ہوسکتی ہے جس میں پھر سے اموات ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کو کئی روز سے شدید مشکل کا سامنا ہے اور اگر ہم چاہیں تو ان مشکلات کو طاقت کے استعمال سے بہت آرام سے ختم کرسکتے ہیں لیکن ہم عدالتی حکم کا بھی احترام کرتے ہیں جو سب سے زیادہ علمائے کرام پر واجب ہوتا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ ایک جانب سے یہ تاثر پیش کیا جارہا ہے کہ حکومت بے بس اور کمزور ہوچکی ہے لیکن در حقیقت یہ مظاہرین حکومت کو کمزور ثابت نہیں کر رہے، بلکہ شہریوں اور خاص طور پر ان مریضوں کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں جن کو ہسپتال پہنچنے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم آخری وقت تک مظاہرین کو مذاکرات کی میز پر آنے کا موقع فراہم کررہے ہیں، لہذا انہیں چاہیے کہ کسی بھی قسم کے طاقت کے استعمال سے قبل خود ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے پر عمل کرتے ہوئے دھرنے کو ختم کردیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…