لڑکی کو برہنہ کرکے گھمائے جانے کا افسوسناک واقعہ، عمران خان بالآخر حرکت میں آ گئے، اہم رہنما کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا

17  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں میں ایک سولہ سالہ لڑکی کو برہنہ پھرائے جانے پر علی امین گنڈا پور کو اس واقعہ کی سرپرستی کرنے کا الزام لگایا جا رہا تھا جو تحریک انصاف کے رہنما داور کنڈی لگا رہے تھے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان

نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے واقعہ کے بعد تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور پر انگلیاں اٹھانے پر داور کنڈی کو تحریک انصاف سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کو برہنہ کرکے گاؤں کا چکر لگوانے کے واقعے کے بعد تحریک انصاف کے داور کنڈی نے امین گنڈا پور پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملزمان کی پشت پناہی کر رہے ہیں اس بات کی تصدیق لڑکی کے خاندان والوں نے بھی کی تھی لیکن تمام تر الزامات کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان علی امین گنڈا پور کی حمایت میں میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ داور کنڈی محض الزامات لگا رہے ہیں اور جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ داور کنڈی کافی عرصے سے غیر فعال ہیں اور گذشتہ ایک سال سے پارٹی قیادت پر الزامات لگا رہے ہیں، داور کنڈی میرے پاس آنے کی بجائے میڈیا پر چلے گئے انہیں میرے پاس آنا چاہیے تھا۔ ان الزامات کے بعد تحریک انصاف کی نظم و ضبط کے حوالے سے قائم کمیٹی کو عمران خان نے داور کنڈی کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…