الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں پر اہم اجلاس کیلئے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بلانے کا فیصلہ

17  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے اہم اجلاس کے لئے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو الیکشن کمیشن بلانے کا فیصلہ اور 7 دسمبر کو قومی ووٹر دن کے طور پر منانے کاا علان کر دیا ، قومی ووٹر دن کی مرکزی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ہوں گے،جبکہ

تقریبا9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا مرحلہ وار پروگرام نومبر کے آخر میں شروع کیا جائے گا ۔جمعہ کو الیکشن کمیشن میں پلاننگ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد صدارت کی صدارت میں ہوا۔جس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز بھیشریک ہو ئے ۔اجلاس میں 7 دسمبر کو قومی ووٹر دن کے طور پر شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی مرکزی تقریب ایوان صدر میں ہوگی جبکہ صدر مملکت مہمان خصوصی ہوں گے۔تقریب سے چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا بھی خطاب کریں گے ۔تقریب میں مختلف گورنمنٹ اداروں کے 700 افسران شریک ہوں گے۔قومی ووٹر دن کے مو قع پر صوبائی سطح پر چاروں گورنرزہاوسز میں بھی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں گورنرز مہمان خصوصی ہوں گے،جبکہ چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز خطاب کرتے ہوئے 2018 انتخابات کے حوالے سے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیں گے،قومی ووٹر دن کے حوالے سے ڈویژن اور ضلعی سطح پر ووٹر اگاہی واک ہوں گی،جن میں میڈیا سول سوسائٹی خواتین تنظیمیں اور عوام شرکت کریں گے۔ ، اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت کی کہ 7 دسمبر کو قومی ووٹر ووٹر دن کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور انتظامات کئے جائیں، اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعوں میں ووٹر لسٹوںکے کمپیوٹرائزڈ اندراج کا کام تیزی سے پورے ملک میں

تیزی سے جاری ہے جبکہ بلوچستان میں یہ کام مکمل کر لیا گیا ہے،دسمبر میں ملک کے تمام اضلاع اور فاٹا میں میں کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کی ڈیٹا فیڈنگ کا نظام مکمل ہو جائے گا،جس سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے ضلعی دفاتر میں نئے ووٹرز کا اندراج آسانی سے ہوگا،اجلاس میں تقریبا 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا مرحلہ وار پروگرام نومبر کے آخر میں شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن کے 85 لیڈ ٹرینرز کی ٹریننگ ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں 3000 ماسٹرز ٹرینرز کی ٹریننگ ہوگی ،

تیسرے مرحلے میں تمام پولنگ عملے کی تربیت ہو گی ، پولنگ عملے کی ٹریننگ کے تمام مرحلوں کو مئی 2018 میں مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں حلقہ بندیوں پر اہم اجلاس کے لئے اور انتظامات کے لئے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو الیکشن کمیشن بلانے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ خواتین ووٹرز کے اندراج کے لئے خصوصی مہم ملک کے 79 اضلاع میں شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اس مہم میں ان79 اضلاع میں نادرا اور سول سوسائٹی کے تعاون سے پہلے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،

دوسرے مرحلے میں ان خواتین کو ووٹر لسٹوں میں درج کیا جائے گا،دسمبر سے یہ مہم شروع ہوگی،انتخابات سے پہلے تمام خواتین کے ووٹر لسٹوں میں اندراج کو یقینی بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…