گڈ بائی شریف فیملی ،ن لیگ کا خاتمہ، نئی مسلم لیگ کا جنم 15دسمبر کے بعد کیا ہونے جا رہا ہے، تہلکہ خیز انکشاف

16  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کو ڈر ہے کہ اسحاق ڈار وعدہ معاف گواہ نہ بن جائیں اس لئے کرپشن کے پول کھلنے کے ڈر سے انہیں لندن میں ہی قیام کا مشورہ دیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی بڑی

تعداد فارورڈ بلاک نہیں بلکہ ایک الگ جماعت کی صورت میں سامنے آئے گی،15دسمبر کے بعد کسی بھی وقت اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی، مبشر لقمان کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو ڈر ہے کہ اسحاق ڈار اگر پاکستان آئے تو وہ یہاں آکر شریف خاندان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں لہٰذا انہیں لندن میں ہی قیام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار ایک کمزور دل شخص ہیں اور شریفوں کو ڈر ہے کہ کہیں پریشر میں آکر اسحاق ڈار حدیبیہ سمیت دیگر میگا پراجیکٹس میں بھی کرپشن کے پول نہ کھول دیں۔ مسلم لیگ ن کی اندرونی سیاست کے حوالے سے مبشر لقمان نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن کے راکین اسمبلی کی بڑی تعداد فارورڈ بلاک نہیں بلکہ الگ جماعت کی صورت میں سامنے آئے گی۔ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں قبل از وقت انتخابات کیلئے اسمبلیوں کی تحلیل کی بازگشت پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 15دسمبر کے بعد کسی بھی وقت اسمبلیاں تحلیل کی جا سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…