تحریک انصاف کے اہم رہنماء نے جماعت سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ،آج پریس کانفرنس کرینگے

15  ‬‮نومبر‬‮  2017

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے حاجی محمد عثمان کینیڈی نے تحریک انصاف سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جمعرات کو اپنی رہائشگاہ پر آفاق احمد کے ساتھ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم حقیقی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی محمد عثمان کینیڈی نے تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر ایم کیو ایم حقیقی میں شمولیت کا

فیصلہ کیا ہے وہ جمعرات کو شام میں اپنی رہائشگاہ پر آفاق احمد کے ساتھ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کریں گے، عثمان کینیڈی سمیت کئی سینئر رہنماؤں کے ایک عرصے سے تحریک انصاف سندھ کی قیادت سے اختلافات چلے آ رہے ہیں جبکہ ضلعی سطح پر بھی کئی متبادل تنظیمیں قائم ہیں، عمران خان نے 19 ستمبر کو حیدرآباد میں جلسہ عام کیا تھا تو پھر سابق ایم پی اے عثمان کینیڈی اور سابق تعلقہ ناظم دیہی حیدرآباد خاوند بخش جہیجو سمیت کئی رہنماؤں نے اس کا بائیکاٹ کیا تھا، تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو سخت شکایت ہے کہ پارٹی میں حالیہ سالوں میں شامل ہونے والے کرپٹ افراد کو آگے لایا جا رہا ہے اور قربانیاں دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، چند دن پہلے ممتاز علی بھٹو کے سندھ نیشنل فرنٹ کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کے بعد بھی شہری حلقوں میں تحریک انصاف میں بے چینی میں اضافہ ہو گیا ہے، رابطہ قائم کرنے پر محمد عثمان کینیڈی نے تصدیق کی کہ ان کے تحریک انصاف کی قیادت سے ایک عرصے سے اختلافات چلے آ رہے تھے اور ان کو طے کرنے اور معاملات کو درست سمیت لے جانے کی تمام کوششیں ناکام رہیں خاص طور پر جس طرح تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے حیدرآباد شہر کو نظرانداز کیا جا رہا ہے اس سے شہریوں میں شدید جذبات پائے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد سے رابطے میں تھے اور اب وہ جمعرات کو شام میں ان کی رہائشگاہ پر آئیں گے جہاں پریس کانفرنس میں وہ ایم کیو ایم حقیقی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…