سی پیک منصوبے کے عملے میں شامل چینی جوڑے کی پختون روایات کے مطابق شادی،جوڑے کی تصویر نے دھوم مچا دی

14  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں شادی کرنے والے سی پیک منصوبے کے عملے میں شامل چینی جوڑے کی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقے کوزا بندہ میں پاکستانی(پختون روایات کے مطابق )شادی کی تقریب منعقد کی گئی ،چینی جوڑا شادی کرنے کیلئے چین گیا تھا جہاں سے واپسی کے بعد پاکستانی روایات کے مطابق ان کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی ۔شادی کرنے والے جوڑے سین اور لین کے پاکستانی دوستوں

نے کوزا بندہ میں ان کی شادی کی تقریب منعقد کی ۔تقریب کے موقع پر دلہن لین نے روایتی سرخ جوڑا پہنا جبکہ انہوں نے پاکستانی طریقے سے زیورات سجانے سمیت ہاتھ اور پاؤں پر مہندی سجائی ۔ان کے دولہے سین نے سفید شیروانی پہنی ۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دولہے میاں سین نے شاندار تقریب منعقد کرنے پر پاکستانی دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے یادگار قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کے کوزا بندہ کے دوستوں نے انہیں تجویز دی کہ ان کی شادی کی تقریب پختون روایات کے مطابق ہونی چاہئے انہوں نے اس تقریب کو منعقد کرنے میں مدد فراہم کی ۔واضح رہے کہ شادی کرنے والے میاں بیوی گزشتہ 6ماہ سے سی پیک کے تحت کوزا بندہ میں ہونے والی تعمیرات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک چینی لڑکے نے پاکستانی لڑکی سے لاہور میں شادی کی تھی جسے سی پیک شادی قرار دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…