اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، انکی جگہ کسے مقرر کر دیا گیا ہے، آج کی بڑی بریکنگ نیوز

13  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے فارغ، وزیر داخلہ احسن اقبال کو ان کی جگہ کونسل کا رکن مقرر کر دیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنی سے فارغ کر کے ان کی جگہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو کونسل کا رکن مقرر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی

زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس وزیراعظم کے تاخیر سے آنے کی وجہ سے شروع ہوا جس میں چاروں صوبوں اور وفاقی حکومت کے نمائندگان نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی کونسل اجلاس میں شرکت ضروری تھی تاہم بیرون مل ہونے کی وجہ سے وہ شریک نہ ہوئے جس پر انہیں عہدے سے ہٹا کر مشترکہ مفادات کونسل کی ازسر نو تشکیل کر دی گئی ہے اور وزیر داخلہ احسن اقبال اب اسحاق ڈار کی جگہ مشترکہ مفادات کونسل میں وفاقی نمائندے کے طور پر فرائض سر انجام دینگے۔ اسحاق ڈار کی مشترکہ مفادات کونسل کے رکن کی حیثیت سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صدر ممنون حسین کو تجویز کیا جس پر صدر ممنون حسین نے اسحاق ڈار کوعہدے سے ہٹانے اور احسن اقبال کو عہدہ دئیے جانے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان دنوں لندن میں مقیم ہیں جہاں ان سے متعلق خبر ہے کہ وہ علیل ہیں اور زیر علاج ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش نہ ہو سکے تھے جبکہ اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ برخاستگی کی بھی اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں کہ جلد یا بدیر اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا اور ان کی جگہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیر مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ مقرر کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…