فریال تالپور ، قریبی کاروباری حلقے اور ساتھیوں کی بحفاظت بیرون ملک روانگی،زرداری اسٹیلشمنٹ سے ڈیل کیلئے کیا خوفناک سیاسی گیم کھیل رہے ہیں، سنسنی خیز انکشاف

13  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عاصم بانی متحدہ کے انتہائی قریب، آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کے ذریعے ایم کیو ایم کو یہ پیغام بھجوایا ہے کہ اپنے لوگ کچھ عرصے کیلئے ہمیں دے دیں تاکہ مسائل نہ ہوں، ہم حکومت میں آتے ہی انہیں وزارتیں دے کر آپ کو واپس کر دیں گے اور کسی کو پتہ نہیں چلے گا، آنیوالے دنوں میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی میں آصف زرداری اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے،

آصف زرداری یہ سب اس لئے کر رہے ہیں کہ وہ مقتدر حلقوں کے ساتھ یہ ڈیل کر سکیں کہ فریال تالپور اور ان کی پارٹی کے مینجرز سمیت ان کے قریبی کاروباری حلقے کو باہر جانے دیا جائے اور اس کے بعد وہ خود بھی باہر جا کر بیٹھ جائیں جس کے بعد وہ کچھ نہیں کریں گے، سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعودکے سنسنی خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو اہم ٹاسک سونپا ہے کیونکہ وہ بانی متحدہ کے انتہائی قریب ہیں ان کی قربت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بانی متحدہ ایم کیو ایم کے سینئیر رہنماؤں کو چھوڑ کر ڈاکٹر عاصم کو ساتھ بٹھاتے رہے ہیں ۔ آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کے ذریعے متحدہ کی قیادت کو پیغام پہنچایا ہے کہ پ کچھ عرصہ کے لیے اپنے لوگ ہمیں دے دیں ، تاکہ مسائل نہ ہوں، ہم حکومت میں آتے ہی انہیں وزارتیں دے کر آپ کو واپس کر دیں گے اور کسی کو پتہ نہیں چلے گا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ آصف زرداری آنے والے دنوں میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے تاثر دیا کہ آصف زرداری مقتدر حلقوں کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں ۔ ان کی اتنی ڈیمانڈ ہے کہ کہ فریال تالپور اور ان کےمنیجرزسمیت ان کے قریبی کاروباری حلقے کو باہر جانے دیا جائے اور اس کے بعد وہ خود بھی باہر جا کر بیٹھ جائیں جس کے بعد وہ کچھ نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…