جھنجھٹ ہی ختم، اب شناختی کارڈ بناتے ہی پاکستان کےشہری کس بڑی سہولت سے بھی مستفید ہو جایا کرینگے، منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی)چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے شناختی کارڈ بنواتے وقت ہی ووٹ کے اندراج کے سسٹم کا افتتاح کر دیا۔سسٹم کے تحت شناختی کارڈ بنواتے وقت وو ٹرکو آپشن دی جائے گی کہ اپنے مستقل پتہ پر ووٹ درج کرانا چاہتا ہے یا یا موجودہ پتہ پر ، جبکہ جے آئی ایس سسٹم کے تحت ووٹر کے گھر کا پتہ گوگل ٹیگ کے ذریعے نادرا سے منسلک ہو جائے گا،چیف الیکشن کمشنر

سردار رضا خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، الیکشن کمیشن اور نادرا ملکر انتخابی عمل کی شفافیت اور انتخابی فہرستیں بنانے کے لئے کام کریں گے تاکہ کوئی انتخابی فہرستوں کی شفافیت پر انگلی نہ اٹھا سکے ، اس آپشن سے لوگوں کو سہولت ہو گی کہ ان کی مرضی کے مطابق اس علاقے میں ان کا ووٹ درج ہو گا جہاں ان کو آسانی ہو گی۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ نادرا کے عملے سے تعاون کریں ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نادرا میگا سینٹر میں شناختی کارڈ بنواتے وقت ہی ووٹ کے اندراج کے سسٹم کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ، جس کے مہمان خصوصی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار رضا خان نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کے لئے تاریخی دن ہے لوگوں کی سہولت کے لئے شناختی کارڈ بنانے کے لئے نادرا سینٹر آنے والوں کو آپشن دیا جائے گا کہ وہ اپنے عارضی پتہ پرووٹ کا اندراج کرنا چاہتے ہیں یا مستقل پتہ پر ۔انہوں نے کہا کہ اس آپشن سے لوگوں کو سہولت ہو گی کہ ان کی مرضی کے مطابق اس علاقے میں ان کا ووٹ درج ہو گا جہاں ان کو آسانی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین نادرا کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس سوفٹ ویئر کو بنایا ۔ الیکشن کمیشن اور نادرا ملکر انتخابی عمل کی شفافیت اور انتخابی فہرستیں بنانے کے لئے کام کریں گے تاکہ کوئی انتخابی فہرستوں کی شفافیت پر انگلی

نہ اٹھا سکے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ نادرا کے عملے سے تعاون کریں ۔ اللہ سے دعاہے کہ اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے شناختی کارڈ بنواتے وقت ہی ووٹ کے اندراج کے سسٹم کا افتتاح کیا ۔اس سسٹم کے تحت انتخابی قوانین 2017کے تحت شناختی کارڈ بنواتے وقت ووٹر اپنے مستقل یا موجودہ پتہ پر اپنا ووٹ درج کروا سکے گا ۔ تقریب کے

دوران چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے بھی خطاب کیا اور نئے سسٹم سے متعلق آگاہ کیا ۔تقریب کے بعد صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے،صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ عام انتخابات کی تیاریوں میں الیکشن کمیشن کو کن چیلنجز کا سامنا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ نو کمنٹ۔(ع ا)

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…