نوجوان کا نکاح پڑھانے کیلئے مولانا طارق جمیل انتظار ہی کرتے رہ گئے، تقریب سے چند گھنٹے قبل اس نے خودکشی کرلی کیونکہ۔۔

10  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے نکاح کے روز خودکشی کر لی، مولانا طارق جمیل نکاح پڑھانے کا انتظار کرتے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی امام بارگاہ روڈ کے چوہدری ذوالفقار احمد گزشتہ روز حسب معمول اپنے 25سالہ بیٹے صہیب کے ہمراہ فجر کی نماز کی ادائیگی کے لئےمسجد گئے جہاں صہیب نماز کی ادائیگی کے بعد جلد مسجد سے نکل آیا ۔ والد جب گھر پہنچے اور صہیب کا انتظار کرتے رہے اور وہ نہ آیا تو انہیں تشویش لاحق ہوئی کیونکہ صہیب کا نکاح اسی روز نکاح بھی قرار پایا تھا اور معروف اسلامی سکالر طارق جمیل نے صہیب کا نکاح پڑھانا تھا۔ صہیب کی تلاش میں جب اہل خانہ نکلے تو کچھ دیر بعد اطلاع ملی کہ ایک نوجوان کی لاش ملحقہ آبادی فضل آباد میں مکئی کے کھیت میں پڑی ہے ۔ اہل خانہ جب وہاں پہنچے تو وہ صہیب کی ہی لاش تھی جس نے اپنے والد کے لائسنسی پستول سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ صہیب گھروالوں کے طے کئے رشتے پر راضی نہ تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی، پوسٹمارٹم کے بعد ضروری کارروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…