عدالت کافیصلہ تسلیم کیا تاکہ انتشار نہ پھیلے، رانا ثنا اللہ

7  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی) وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ احتساب عدالت پر نگران جج کی وجہ سے دبائو ہے، اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے نے ہمارے شکوک کو ثابت کردیا ہے، عدالت کافیصلہ تسلیم کیا تاکہ انتشار نہ پھیلے، ہمارے خلاف سازش کرنیوالے مختلف کردار ہیں،

جن کا مہرہ عمران خان ہیں،اسٹیبلشمنٹ ایک سوچ کا نام ہے، جس کے کچھ مہرے میڈیا میں بھی بیٹھے ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے نے ہمارے شکوک ثابت کردیے، احتساب عدالت پر نگران جج کی وجہ سے دبائو ہے، احتساب عدالت میں دائر کی جانے والی درخواست10منٹ بعد مسترد ہوجاتی ہے، ہمیں کہا جاتا ہے کہ چھ ماہ میں فیصلہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ بطور وکیل عدالتی کاروائی کا طریقہ کار ہم بھی جانتے ہیں۔ستر سالوں کی تاریخ میں اس طرح کبھی جے آئی ٹی نہیں بنی،کوئی نگران جج اس طرح نہیں بٹھایا گیا،عدالت کا فیصلہ ہم نے آئین کی بالادستی کیلئے تسلیم کیا تاکہ انتشار نہ پھیلے ، لیکن ہونے والی ناانصافی کو ریکارڈ پر لاتے رہیں گے۔ اگرکوئی اپیل کا حق دیا گیا تو استعمال کریں گے۔ سازش کرنے والے مختلف کردار ہیں جن کو اسٹیبلشمنت کا نام دیا جاتا ہے، اور عمران خان اس کا مہرہ ہے،اسٹیبلشمنٹ ایک سوچ کا نام ہے جس کے مہرے میڈیا میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…