اہم ترین سیاسی شخصیت کا تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ،’’کپتان‘‘ نے ایک اوربڑا سرپرائز دیدیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2017

لنڈی کوتل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر ایجنسی کے روحانی پیشوا ممتاز مذہبی سکالر ،سابق وفاقی وزیر پیر محمد نورالحق قادری نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرلیا۔ بہت جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔پیر کو خیبر ایجنسی کے تمام اقوام کی مشترکہ قبائلی جرگے میں چار گھنٹے باہمی مشاورت کے بعد اپنی دینی اور روحانی راہنما سابق وفاقی وزیر پیر ڈاکٹر محمد نورالحق قادری کو آئندہ سیاسی لائحہ عمل کی اعلان کا اختیار دے دیا۔ وہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔

جرگے کی صدارت سابق سنیٹر روحانی پیشوا حضرت پیر طریقت حافظ عبدالمالک قادری نے کی جبکہ حضرت علامہ صاحبزادہ عبدالباسط قادری ، حضرت صاحبزادہ محمد عدنان قادری اور حضرت مولانا حافظ مطیع اللہ قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر پیر ڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ کئی سالوں سے پاکستان کی تقریباً تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ہمیں اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوتیں دیئے ہیں۔ لیکن ہم اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور قوم کے تعاؤن سے پہلے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی اور سینٹ میں قوم کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ ہم نے آزاد حیثیت برقرار رکھی۔ اب چونکہ وقت کی ضرورت بھی ہے اور قوم کی خواہش بھی اس لئے ہم نے آئندہ سیاسی لائحہ عمل فیصلے اورسیاسی جماعت میں شمولیت سے قبل ملک کی سطح پر اپنے سیاسی فکر رکھنے والوں دوستوں سے مشاورت کی۔ پھر صوبہ خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے سطح پر علمائے کرام ،مشائخ عظام اور سیاسی ویژن رکھنے والے دوستوں سے مشاورت کی۔ اپنے خاندان کے ساتھ مشاورت کی اور آج فیصلہ کن مشاورت اپنے حلقہ نیابت NA-45خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے آپ تمام اقوام کے مشترکہ جرگہ سے مشاورت کا فیصلہ کیا۔ میں آپ تمام دوست واحباب ،قبائلی مشران اور تنظیم اہلسنت وجماعت کے عہدیداران جامعہ جنیدیہ غفوریہ سے

تعلق رکھنے والے علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے پہلے کی طرح آج ایک بار پھر مجھ پر اور میرے خاندان پر اپنے بھرپور اعتماد کا ظہار کیا اور ہرقسم تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔اور مجھے سیاسی جماعت میں شمولیت کا اختیار دیا یہ بہت جلد آپ کی دی ہوئے اختیار کوا ستعمال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرونگا ۔ جو ملک اور قوم کی خیرخواہ جماعت ہے اور جس کے قائد ہر قسم کرپشن کے داغ دھبوں سے پاک ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ اسلامی اقتدار کے تحفظ ،قبائل کے حقوق کے حصول اور ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے آپ سمیت اپنا بھر پور کردار ادا کرسکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…