عرب اور خلیجی ممالک نے کا بڑا سرپرائز،شریف فیملی بُری طرح پھنس گئی

5  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) کو سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت درجنوں سیاسی رہنماؤں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق مختلف ممالک کو لکھے گئے خطوط کے مثبت جواب آنا شروع ہو گئے ہیں ، دبئی ، سعودی عرب و دیگر ممالک تفصیلات فراہم کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے قانونی معاونت کے لئے متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، قطر ، برطانیہ سمیت 21ممالک کو خطوط لکھے تھے جس کے باعث تمام ممالک سے جواب آنا شروع ہو چکے ہیں اور بیشتر ممالک نے اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔گلف سٹیل مل اور ایف زیڈ ای کمپنی کی معلومات دینے کے لئے دبئی نے آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ دوسری جانب العزیزیہ سٹیل مل کا ریکارڈ سعودی عرب نے بھی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔برطانوی حکام نے لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کے حوالے سے نیب کے خطوط میں لکھی معلومات کو ناکافی قرار دیا اور مزید تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔برطانوی حکام کا موقف ہے کہ اگر نیب مطلوبہ معلومات کے لئے ٹھوس وجوہات بتانے میں کامیاب ہو گیا تو اس کیساتھ اہم معلومات کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے برطانوی اعتراضات کو دور کرنے کے لئے انتہائی مفصل جواب تیار کرلیا ہے جو جلد برطانیہ کا دورہ کرنے والی نیب ٹیم ساتھ لے جائے گی اور جواب ملنے کے بعد شریف خاندان کیخلاف ایک ضمنی ریفرنس تیارکیے جانے کا امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…