اختلافات ڈرامہ،آنے والے دنوں میں ’’شریف خاندان‘‘ کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے؟آصف زرداری نے پیش گوئی کردی

5  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی بصیرت سے عاری ہیں ان کی سیاست تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، خادم اعلیٰ کی نا م نہاد گڈ گورننس کا پول کھل گیا ہے ،عوام انتظار کریں آنے والے دنوں میں شریف اشرافیہ کی لوٹ مار کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی جس سے یہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔

اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہاکہ نوازشریف کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں آج بیس ،بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،نواز حکومت نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے خودیہ حکمران کمیشن کھانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ ملک غریب اور شریف خاندان اوران کے چیلے امیر ہورہے ہیں یہ کیسی ترقی ہے کہ لاہورکے ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات اوربیڈ میسر نہیں آتا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے نوازشریف کے تینوں ادوار میں جواں مردی سے انتقامی کاروائیوں کا مقابلہ کیا اور عدالتوں سے سرخرو ہوئے ۔ شریف خاندان اختلاف کا ڈرامہ رچاکر احتساب سے بچنا چاہتا ہے عوام ان کی چالوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان وی آئی پی احتساب پر چیخیں ماررہا ہے تاکہ عوام کودھوکا دیا جاسکے ۔ہمار امطالبہ ہے کہ نیب ملک بھر میں احتساب کایکساں پیمانہ اپنائے ۔ آصف زرداری نے کہاکہ عمران خان نے گزشتہ چار سالوں میں افراتفری ، نفرت اور گالی گلوچ کی سیاست کو پروان چڑھا یا ہے اپوزیشن کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ،ان کی سولو فلائٹ کا سب سے زیادہ فائدہ نوازشریف کو ہوا ۔ عوام نے خیبر پختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کی نا م نہاد تبدیلی دیکھ لی ہے وہاں عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اورکپتان تبدیلی کا دعویٰ کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اگلا دور پیپلزپارٹی کا ہوگا اورانشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کرے گی ۔ آصف زرداری نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر شیرازی کے اغواء کے واقعہ پر پنجاب حکومت کی شدید مذمت کی اور کہاکہ اغواء کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ناصر شیرازی کو فور ی طور پر بازیاب کروایا جائے اورانہیں اغواء کرنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لا یا جائے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…