الیکشن لڑنا ہے مگرامیدوار ’’مالی طورپر کمزور‘‘،تحریک انصاف نے غریب امیدواروں کی سپورٹ کیلئے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا

5  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے یقینی کامیابی حاصل کرنے والے مالی طور پر کمزور امیدواروں کے انتخابی اخراجات برداشت کیلئے پارٹی کی سطح پر فنڈز اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلہ میں قیادت اندرون اور بیرون ممالک دورے کر کے پارٹی کے سپورٹرز سے فنڈریزنگ کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق ایک اجلاس کے دوران پارٹی سے دیرینہ تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے نظر انداز کرنے پر شکایات کیں ۔ صدارت کرنے والے مرکزی رہنما نے کہا کہ اس

طرح کی شکایات پہلے ہی علم میں ہیں۔ ا س رہنما نے کہا کہ پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں مالی طور پر کمزور امیدواروں کے انتخابی اخراجات برداشت کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں پارٹی کی سطح پر فنڈ ریزنگ کرنے کا منصوبہ ہے ۔ رہنما کے مطابق اس کے لئے بیرون ممالک مقیم سپورٹرز سے بھی رابطے کئے جائیں اور قیادت بیرون ممالک فنڈ ریزنگ کیلئے دورے کرے گی جس کیلئے شیڈول طے کیا جارہا ہے جبکہ اندرون ممالک بھی فنڈ ریزنگ کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…