چوہدری نثار سے اختلافات،پرویزرشید بالاخر کھل کربول پڑے،حیرت انگیزانکشافات

5  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے ٗان کا اپنا ٗ میرا اپنا نقطہ نظر ہے ٗجمہوریت میں 58ٹو بی شامل کر دیا جائے تو جمہوریت نہیں رہتی۔ایک انٹرویومیں پرویز رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر ملک لوٹنے اور کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آج بھی نہیں پتہ کہ نوازشریف کا جرم کیا تھا ٗکیا اقامہ بنا کر پاکستان کو لوٹا گیا ؟جو شخص اربوں کے اثاثے ڈکلیئر کر دے وہ 12لاکھ کے اقامے کیوں چھپائیگا ٗنوازشریف کا اقامہ ڈکلیئر تھا اور نومی نیشن پر اس کی کاپی منسلک تھی۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے آئندہ کبھی بھی وزیر نہ بننے کا اعلان بھی کر دیا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ،ان کا اپنا نقطہ نظر ہے اور میرا اپناہے ،ہم دونوں اپنی اپنی بات پر پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،وقت اور حالات نے پارٹی کو وہ باتیں سمجھا دیں جو ہم کہتے ہیں ٗچوہدری نثار علی خان کی باتیں لوگ قبول نہیں کرتے ۔ سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ اختلاف کسی شخصیت سے نہیں ٗنظرئیے سے ہوتاہے ،جمہوریت میں 58ٹو بی شامل کر دیا جائے تو جمہوریت نہیں رہتی ۔انہوں نے شہبازشریف کو آئندہ الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم بنانے کی خبروں پر کیے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قیادت کا فیصلہ پارٹی کرے گی ،مجھے کسی نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایاہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…