جھوٹ بول بول کر نہیں تھکے، احتساب کمیشن کا تالا تو کھول نہیں سکتے، ٹھیکہ پورے ملک کا لیا ہوا ہے، مریم اورنگزیب نے عمران خان کو کھری کھری سنا دیں

5  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جلسوں میں تیزی سے لگتا ہے عمران خان کہیں پھر سے امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کا تالا توان سے کھولا نہیں جاتا اور ٹھیکا پورے ملک کا لیا ہوا ہے،آلودگی کے اعتبار سے پشاور پاکستان میں سب سے آگے ہے ،عمران خان چار سال جھوٹ بول بول کر نہیں تھکے ،پورا پاکستان ان کے جھوٹ سن سن کر تھک گیا ہے،

اللہ سے ان کیلئے ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔ہفتہ کو ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کے جلسوں میں تیزی کیوں ہے؟ کہیں وہ پھر سے 2014ء کی طرح امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کررہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے احتساب کمیشن کا تالا تو کھولا نہیں جاتا اور ٹھیکا انہوں نے پورے ملک کا لیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق کارکردگی جھوٹ بولنا، تہمت لگانا، گالی دینا ، بدتمیزی اور بدتہذیبی کرنا ، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کرنا، عورتوں کو حراساں کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آلودگی کے اعتبار سے پشاور پاکستان میں سب سے آگے ہے ،انہوں نے چار سال تقریروں اور جھوٹ بولنے کے علاوہ وہاں اور کچھ نہیں کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سے خیبر پختونخواہ میں جنگلات کے گھٹنے کی شرہ میں47 فیصد تیزی آئی ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے ، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بے پناہ جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے پورے پاکستان میں موسمی تبدیلی کے اثرات تیزی سے پھیل رہے ہیں ، پورے پاکستان میں سیلاب آرہے ہیں جس سے لوگ جاں بحق ہوتے ہیں اس کا حساب کون دے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں انہوں نے پچھلے چارسال میں پی آئی کو ٹھیک کرنے کی کتنی تجاویز دی ہیں، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بول بول کر نہیں تھکے لیکن پورا پاکستان ان کے جھوٹ سن سن کر تھک گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ سے عمران خان کیلئے ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…