لندن کے ٹیکسی ڈرائیوروں نےپاکستان کے خلاف بھیانک سازش ناکام بنادی، بھارتی لابی منہ دیکھتی رہ گئی

5  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں پاکستان مخالف بینرز پر برطانوی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان مخالف مہم پر تشویش کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دفتر خارجہ طلب کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کی طلبی کے دوران لندن میں پاکستان مخالف بینرز پر اظہار تشویش کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کو کہا گیا کہ پاکستان کو بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے مکروہ عزائم کا علم ہے۔ بدنیتی پر مبنی مہم کے لیے دوست ملک کی سرزمین استعمال نہیں ہونی چاہیئے۔بعد ازاں برطانوی ادارے نے پاکستان ہائی کمیشن کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے لندن ٹرانسپورٹ سے پاکستان مخالف اشتہارات ہٹادیئے، ٹی ایف ایل نے سازشی عناصر کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کی کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے سرغنہ اور سرپرست حربیار مری اور براہمداغ بگٹی کی جانب سے لندن میں کچھ ٹیکسیوں پر آزاد بلوچستان کے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔بینرز پر لندن میں مقیم پاکستانی برادری شدید غم و غصے میں مبتلا ہوگئی اور ٹیکسی ڈرائیورز جن میں اکثریت پاکستانیوں کی شامل ہے، نے شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے برطانیہ کی حکومت سے ایسے نفرت آمیز اقدامات کرنے پر براہمداغ اور حربیار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ایما اور سپورٹ پر براہمداغ اور حیربیار مری جنیوا میں بھی اسی قسم کی حرکت کر چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…