’’افغانستان پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا‘‘ بھارت کیساتھ مل کرپاکستان کو تاریخ کے سب سے بڑے نقصان سے دوچار کر دیا، تشویشناک صورتحال

4  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے گوداموں میں 60لاکھ ٹن گندم موجود ہونے کے باوجود افغانستان گندم ایکسپورٹ نہیں ہو سکے گی، افغانستان جیسی پرکشش منڈی بھارت کی جھولی میں جا گری، پاکستان کے گوداموں میں پڑی لاکھوں ٹن گندم خریدنے والا کوئی نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ناقص ایکسپورٹ پالیسی کی وجہ سے افغانستان اب بھارت سے گندم خرید رہا ہے۔ 18لاکھ ٹن سالانہ گندم خریدنے والا ملک افغانستان اب پاکستانی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہمارے ہاتھوں سے نکل چکا ہے جبکہ ہمارے ملک میں گندم کے وسیع ذخائر بھی موجود ہیں۔ ملک بھر میں محکمہ خوراک کے گوداموں میں لاکھوں ٹن گندم خراب ہو رہی ہے، محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق اس وقت صرف پنجاب میں ہی گوداموں میں 60لاکھ ٹن گندم موجود ہے، دیگر صوبوں اور پاسکو کے گوداموں میں گندم اس کے علاوہ ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک ہفتہ قبل گندم کی سرکاری سطح پر فروخت شروع کی لیکن کسی بھی فلور ملز نے تاحال گندم نہیں خریدی کیونکہ اوپن مارکیٹ میں گندم پہلے سے ہی موجود ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے 1300روپے فی من ریٹ ہونے کے باوجود سرکاری گندم فلور ملز تک پہنچنے میں 1350روپے میں پڑتی ہے۔ منڈیوں میں اچھی کوالٹی کی گندم ان دنوں 1270روپے میں دستیاب ہے جس کی رقم کی ادائیگی بھی تین دن بعد کی جاتی ہے۔ محکمہ خوراک سے گندم خریدنے کیلئے رقم تین دن قبل ایڈوانس جمع کروانا پڑتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…