نواز شریف کو ایک بار بچایا ٗدوبارہ نہیں بچائیں گے ٗسید خورشید شاہ

3  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی خاطر پہلے نواز شریف کو ایک بار بچایا تھا تاہم اب کسی صورت نہیں بچائیں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے آصف زرداری سے متعلق بیان پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وہ دن یاد

رکھیں جب انہوں نے زرداری کے ساتھ ملاقات سے انکارکیا تھا۔سابق وزیر اعظم نوازشریف نے بھی اس وقت کسی کو خوش کرنے کیلئے یہ ملاقات نہیں کی تھی، میاں صاحب یہ بتائیں کہ اس وقت کس کو خوش کرنے کیلئے انہوں نے ایسا کیا تھا، میاں صاحب یہ مکافات عمل ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ اب نوازشریف مشکل میں ہیں ٗجمہوریت مشکل میں نہیں، نوازشریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پرنہ ڈالیں، بلکہ میاں صاحب جمہوریت کو مشکل میں آنے سے بچائیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے بار بار نواز شریف سے کہا کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں لیکن انہوں نے بات نہ سنی، جمہوریت بچانے کیلئے پہلے بھی نوازشریف کو ایک بار بچایا مگر اب کسی صورت نہیں بچائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…