جنرل راحیل شریف کرپشن کےخلاف بھی آپریشن کرنا چاہتے تھے، شریف برادران اور دیگر کرپٹ عناصرکےخلاف کارروائی کرنے سے کس ہستی نے روکے رکھا، دھماکہ خیز انکشاف

28  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی ملک میں کرپشن سے تنگ تھے اور کرپشن کے خلاف بھی آپریشن ضرب عضب جیسا ہی ایک آپریشن چاہتے تھے مگر ان کے ایک قریبی سمجھے جانے والے سابق جنرل نے انہیں ایسا کرنا سے روکے رکھا، اس بات کا انکشاف روزنامہ نوائے وقت کے سینئر کالم نگار فضل حسین اعوان نے اپنے

ایک کالم میں کیا تھا۔ فضل حسین اعوان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب شروع کر کے اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کی پوری کوشش کی مگر آپریشن ضرب عضب ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد تک جاری رہا۔ جنرل راحیل شریف کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کی نشاندہی کرتے ہوئے بار بار اس گٹھ جوڑ کو توڑنے کا عزم و ارادہ ظاہر کرتےرہے۔ ا کی مدت ملازمت ختم ہو گئی، دہشتگردوں اور دہشتگردی کے سامنے پاک فوج ایک دیوار ضرور بنی مگر کرپشن کے خاتمہ کیلئے کوئی خاص کاوش راحیل شریف کے دور میں نظر نہیں آئی۔ جنرل راحیل شریف کرپشن کے خلاف اس حد تک کیوں نہ گئے جس حد تک جانے کی انہوں نے امید دلائی تھی؟اس راز سے پردہ جنرل(ر)امجد شعیب نے یہ کہہ کر اٹھایا کہ ’’مجھے یاد ہے، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بہت عرصہ کرپشن بارے بات کرتے رہے جس پر ہم نے انہیں اس پر بات کرنے سے منع کیا کیونکہ اس سے سول ملٹری تعلقات خراب ہو رہے تھے، اس سے بہت بڑا اثر پڑ رہا تھا‘‘۔ جنرل (ر)امجد شعیب 39ملکی فوجی اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے ن لیگ حکومت کی پھیلائی کنفیوژن اور جنرل راحیل شریف کے بارے میں کردار کشی مہم میں ان کے ترجمان اور فرنٹ مین کے طور پر میڈیا میں وضاحتیں کرتے رہے ہیں جس سے دونوں میں قربت کا اظہار ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…