طلا ل چوہدری کی گرفتاری، اسحاق ڈار اور مریم نواز کا کچھ دنوں میں ملک سے فرار، سینئر صحافی نے بریکنگ نیوز دیدی

26  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ نواز شریف کیسوں کا سامنا نہیں کر سکتے ہیں، ان کے پاس ان کیسوں کے حوالے سے صفائی موجود نہیں۔ اس موقع پر پروگرام کے شریک میزبان سعید قاضی نے کہا کہ یہ اپنے کیسوں کی صفائی عدالت

میں دینے کے بجائے عدالت سے باہر طلال چوہدری کے ذریعے دلواتے ہیں جس پر چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ یہ سب بھی جیلوں میں جائیں گے یا ملک سے بھاگ جائیں گے یعنی فرار ہو جائیں گے۔ چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے وطن واپس آنے سے انکار کر دیا ہے، وہ وطن واپس نہیں آرہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کسی بھی وقت ملک سے فرار ہو سکتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اسحاق ڈار تاشقند اور امریکہ میں ہونیوالی اہم میٹنگز میں نہیں گئے وہ ملک سے اپنا بوریا بستر لپیٹ رہے ہیں اور کسی وقت بھی خبر آسکتی ہے کہ وہ علاج کے سلسلے میں باہر چلے گئے ہیں۔ اس موقع پر سینئر صحافی سعید قاضی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو کچھ تو ریلیف دیا جانا چاہئے ، ان کی دو شادیاں ہیں، اوپر سے ان پر کیس چل رہا ہے جبکہ ان کی مصروفیات بھی ہیںجس پر چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کا صرف دو شادیوں پر ہی اکتفا نہیں اس حوالے سے میں کل خبر دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی وقفہ کیا ہے کہیں یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم ان کے خلاف مہم چلارہے ہیں، ہمارے پاس حقائق آرہے ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ

مریم نواز بھی ملک سے جانیوالی ہیں۔ مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کی عیادت کے بہانہ بنا کر کچھ دنوں میں جانیوالی ہیں۔ پروگرام کے دوران کیا گفتگو ہوئی۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…