عمران خان منشیات کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، عائشہ گلالئی کے انکشاف کی تحقیقات کرائی جائیں‘ رانا ثناء اللہ

25  اکتوبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کو ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان منشیات کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، عائشہ گلالئی کے انکشاف کی تحقیقات کرائی جائیں،

شرجیل میمن نیب کی انکوائری کے دوران فرار ہوئے، انکی ضمانت کورٹ سے خارج ہوئی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے فیصلے پر عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے غیر آئینی دیا ہے تو کیا یہ اداروں سے تصادم کی بات نہیں؟۔عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ بنی گالا میں بد کرداروں کا ٹولہ ہے اور عمران خان کے دھرنے کے دوران سڑسٹھ کروڑ کی منشیات آئی، اس پروزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب کی اسحاق ڈار کے حوالے سے اثاثوں کی رپورٹ میں سنگین غلطیاں سامنے آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن نیب کی انکوائری کے دوران فرار ہوئے، انکی ضمانت کورٹ سے خارج ہوئی جبکہ شریف فیملی کے حوالے سے کوئی انکوائری نہیں ہوئی۔

جب نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ آیا تھا تو نواز شریف نے شہباز شریف کا ہی قیادت کے لیے نام لیا تھا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا نہیں ،پارلیمنٹ کو بھی عزت اور تکریم دینی چاہیے ۔رانا ثنااللہ نے عائشہ احد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

عائشہ احد کا کیس کورٹ نے خارج کر دیا تھا، اس کیس کے پیچھے سیاسی ٹولہ تھا، اگر ریسو یبل انکم کی تعریف کو لیا جائے تو کوئی بھی اہل نہیں، نہال ہاشمی وفادار ساتھی تھا لیکن ان کے بیان پر نواز شریف نے انہیں بھی پارٹی سے نکال دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…