اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹیز کا کردار اہم ہے ،گورنر سندھ

25  اکتوبر‬‮  2017

کراچی ( این این آئی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ دور جدید میں علمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب کی تشکیل اور طالب علموں کی تربیت کے ساتھ ساتھ انھیں تحقیق کے لئے بھرپور مواقع فراہم کرنے سے قومی ترقی یقینی ہے ،اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں قومی تقاضوں ، علمی

ضروریات اور عصر حاضر سے ہم آہنگ تعلیم کو فوقیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ سے ملاقات میں کیا ۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات ، عصر حاضر کے مطابق نصاب کی تشکیل ، طالب علموں کو صحت مندانہ سرگرمیوں اور تحقیق کے لئے بھرپور مواقعوں کی فراہمی ،صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹیز کے کردار، حائل رکاوٹوں اور مشکلات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنرسندھ نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال سے غافل نہیں رہ سکتے،روز بروز نت نئی ایجادات ، تحقیق، نصاب کی تبدیلی اور اعلیٰ تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھ کر صوبہ میں بھی جدید تقاضوں کے مطابق اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کا کردار مزید بڑھ گیا ہے

اس ضمن میں حکومت ہر ممکن تعاون ومدد فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیر پور میں طالب علموں کو علمی ضروریات کے مطابق درس و تدریس کی فراہمی خوش آئند ہے لیکن دور جدید سے مطابقت کے لئے مزید اقدامات انتہائی نا گزیر ہیں اس ضمن میں وائس چانسلر تجاویز ،اٹھائے گئے اقدامات میں پیش رفت ، حائل رکاوٹوں اور درپیش مشکلات سے حکومت کو بھی آگاہ کریں تاکہ حائل رکاوٹوں کو دور کرکے تیزی سے آگے بڑھا جا سکے ۔ ملاقات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے گورنر سندھ کو بتایا کہ صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی کے کلیدی کے لئے بھرپور کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں ، اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو صحت مندانہ سرگرمیوں اور تحقیق کے لئے بھرپور مواقعوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…