شرجیل میمن کی گرفتاری سے شفاف احتساب کے عمل کو تقویت ملے گی ٗشاہ محمود قریشی

24  اکتوبر‬‮  2017

ملتان(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ شرجیل میمن کی گرفتاری سے شفاف احتساب کے عمل کو تقویت ملے گی۔ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کا معاملہ عدالت میں چیلنج کر دیا ہے تاہم اس حوالے سے سینٹ میں بل کا مسترد ہونا احسن اقدام ہے کیونکہ جو شخص پارلیمنٹ کا ممبر بننے کا اہل نہیں اسے پارٹی صدر بھی نہیں ہو نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن اربوں کی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جن کی گرفتاری سے شفاف احتساب کے عمل کو تقویت ملے گی اور احتساب کا کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کا اعتراف امریکہ کو کرنا ہو گا، وزیر اعظم سے بھی امریکہ کے سامنے پاکستان کا موقف درست انداز سے پیش کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کا حقیقی خیر خواہ ہے، افغانستان کے مستقبل سے ہی پاکستان جڑا ہوا ہے جس کیلئے امریکی وزیر کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…