پاکستان اقوام متحدہ کو سب سے زیادہ فوجی دستے فراہم کرنیوالے ملکوں میں شامل ہے، آئی ایس پی آر

24  اکتوبر‬‮  2017

راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان اقوام متحدہ کو سب سے زیادہ فوجی دستے فراہم کرنے والے ملکوں میں شامل ہے‘ امن کے قیام کے لئے پاکستانی فورسز کی پیشہ وارانہ خدمات کو دنیا تسلیم کرتی ہے‘ پاک فوج نے اقوام متحدہ کے 43امن مشن آپریشنز میں شرکت کی‘ امن مشنز کے دوران پاکستان کے 153 جوانوں نے جانوں کی قربانی دی‘ پاک فوج کے چھ ہ زار سے زائد افسر‘ جوان امن مشنز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں‘

اقوام متحدہ امن مشنز میں پاک فوج ی خدمات کی طویل تاریخ ہے۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن میں پاک فوج کی خدمات کی طویل تاریخ ہے پاکستان نے 1960ء میں شروع کئے گئے امن مشن اپریشن کی حمایت کی۔ پاکستان نے کانگو میں امن آپریشن میں اپنا پہلا دستہ بھجوایا تھا۔ پاک فوج نے اقوام متحدہ کے 43 امن مشن آپریشنز میں شرکت کی۔ امن مشنز کے دوران پاکستان کے 153 جوانوں نے جانوں کی قربانی دی۔

اقوام متحدہ کے عالمی امن و استحکام مشنز میں پاک فوج کے 23افراد بھی شہید ہوئے۔ پاک فوج کے چھ ہزار سے زائد افسر‘ جوان امن مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کو سب سے زیادہ فوجی دستے فراہم کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔ پاکستان کئی برسوں سے اقوام متحدہ کو فوجی دستے فراہم کررہا ہے امن کے قیام کے لئے پاکستانی فورسز کی پیشہ وارانہ خدمات کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…