سندھ ہائیکورٹ ، کراچی میں پولیس مقابلہ جعلی قرار

23  اکتوبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے شہر قائد میں ایک پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ نے محمودآباد میں ہونے والے پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے

مبینہ مقابلے میں گرفتار ملزم سہیل سیلم اور اویس اختر کی 3،3 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی اور انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا۔دوران سماعت جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کیے جانے والے ثبوت اور شواہد من گھڑت اور غیر یقینی ہیں، شواہد سے لگتا ہے کہ پولیس مقابلہ جعلی تھا اور ملزمان سے موقع پر کچھ برآمد بھی نہیں ہوا، اگر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ ہوئی تو کیا کوئی پولیس اہلکار یا شہری بھی زخمی ہوا؟۔پولیس نے عدالت کے روبرو کہا کہ ملزم سہیل سلیم اور اویس اختر کو 17جولائی کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا اور ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…