نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے ن لیگ کے ارکان کا اجلاس،صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کاموقف بھی سامنے آگیا

20  اکتوبر‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کے ارکان کا کوئی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی بات کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینلز کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے رکن شوکت لالیکا جو سابق وفاقی وزیر عبدالستار لالیکا(مرحوم) کے بھتیجے ہیں نے انہیں اپنے گھر کھانے کی دعوت پر مدعو کیا تھا جس میں 15 سے 20 دیگر ارکان صوبائی اسمبلی موجود تھے اور یہ دعوت انہوں نے میرے اعزاز میں رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ حال ہی میں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آئے ہیں اور اس وجہ سے شوکت لالیکا نے کھانے کی دعوت رکھی تھی لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ میڈیا کے بعض دوستوں نے غلط اور بے بنیاد خبرچلائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قائد میاں محمد نواز شریف ہیں اور مسلم لیگ (ن) سے ان کی 32سالہ وابستگی ہے اور ہمیشہ ہر مشکل اور کڑے وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے اور بے بنیاد خبروں کو جاری کرنے سے قبل انہیں تصدیق کرنی چاہیے تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…