عدالت نے جہانگیرترین کیخلاف فیصلہ سنادیا

20  اکتوبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اپیل منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کو ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے ٹیکس نوٹس بحال کر دئیے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایف بی آر کی اپیل پر سماعت کی۔ ایف بی آر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان لینڈ ریونیو نے جہانگیر ترین کی 94کروڑ سے زائد زرعی آمدن پر نو کروڑ اکانوے

لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کرتے ہوئے ٹیکس وصولی کے نوٹس بھجوائے لیکن جہانگیر ترین کی درخواست پر ان لینڈ ریونیو کے اپیلٹ ٹربیونل نے ٹیکس وصولی کے نوٹس معطل کردئیے۔دوران سماعت جہانگیرترین کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی زرعی اراضی ملکیتی نہیں لہٰذا اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ بحال رکھا جائے۔فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپیل منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے ٹیکس نوٹس بحال کر دئیے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…