مریم نواز کے سمدھی کے گھر گیٹ پر مجھے کیوں روکا گیا؟ گورنر سندھ محمد زبیر نے چپ کا روزہ توڑ دیا

20  اکتوبر‬‮  2017

کراچی(آئی این پی ) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں مریم نواز کے سمدھی کے گھر کے باہر ہونے والا واقعہ کچھ بھی نہیں ، میڈیا کے سامنے کہانی کچھ کی کچھ بن گئی،رش کے سبب گیٹ پر کھڑا ہونا پڑاتاہم فون کرنے کے بعد دروازہ کھول دیا گیا تھا۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ میری غلطی یہ تھی کہ میں وہاں پروٹوکول کے ساتھ نہیں گیا، ہر جگہ پروٹوکول کے ہمراہ جانا پسند نہیں جب کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والا واقعہ

کچھ بھی نہیں ہے تاہم میڈیا کے سامنے کہانی کچھ کی کچھ بن گئی۔ مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کے گھر رش کے سبب گیٹ پر کھڑا ہونا پڑا تاہم فون کرنے کے بعد دروازہ کھول دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ محمد زبیر اسلام آباد میں مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کے گھر ان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کے چوکیدار نے اندر داخلے کی اجازت نہ دی جس پر وہ باہر انتظار کرتے رہے مگر کافی دیر انتظار کے بعد وہ روٹھ کر واپس چلے گئے تاہم بعد میں انہیں اندر بلا لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…