نواز شریف کو مریم نواز نے مروایا ہے، ملک میں شدید بحران آنے والا ہے، شیخ رشید کے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انکشافات

20  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہیکہ ملک میں شدیدبحران آنے والاہے ،پورے ملک میں بدامنی کی فضاء ہے ،تحریک انصاف نے این اے 120کاالیکشن صحیح طریقے سے نہیں لڑا،نوازشریف کوان کی بیٹی مریم نے مروایاہے ۔

جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی قیادت کرنے والااب کوئی نہیں ہے ،چندایم این ایزجون لیگ کوسنبھال رہے ہیں ،35ایم این ایزن لیگ چھوڑنے کیلئے تیاربیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوان کی بیٹی مریم نے مروایاہے ۔این اے 120کاالیکش مریم نوازلڑناچاہتی تھی لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیاگیا،پی ٹی آئی میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھیچنے والے بہت ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں اپوزیشن لیڈرکوئی نہیں ،شیخ رشیداحمداورعمران خان ہی اصل اپوزیشن لیڈرہیں ۔میں کہتاہوں کہ میں فوج اورعدلیہ کے ساتھ کھڑاہوں ۔انہوں نے کہاکہ حدیبیہ کیس کرپشن کی مان ہے ،ملک میں شدیدبحران آنے والاہے ،ملک میں بداعتمادی کی فضاء قائم ہے ،فوج اورعدلیہ کاکرداراس وقت نہایت اہم ہوگا۔عدالت کونوازشریف کوہرصورت سزادینی ہی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈارکی اہمیت ختم ہوگئی ہے ،آئی ایم ایف اورورلڈبینک اسحاق ڈارسے بات کرنے پرتیارنہیں ۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی بھی اسحاق ڈارسے تنگ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف عدلیہ اورفوج کے خلاف سازش کررہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…