مالیاتی خسارے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، برآمدی پالیسی میں بہتری کی کوشش کر رہے ہیں، اسحاق ڈار کا قوم کو نیا دلاسہ

20  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قوم کو مالیاتی خسارے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پچھلے چار سالوں میں مجموعی قرضہ 1.4ارب ڈالر بڑھا ہے ، برآمدی پالیسی میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں،ملک میں

بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے نیا پیکیج لا رہے ہیں، سب معاملات بہتر ہو جائیں گے قوم کو معیشت میں بہتری نظر آئے گی ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک مشینری کی درآمد ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچھلے ایک سال کے دوران 40فیصد اضافہ اور بعض دلیرانہ فیصلوں اور اس حوالے سے عملدر آمدکے حوالے سے بھی خسارے کے سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں پیسہ لانے کیلئے نیا پیکیج لا رہے ہیں ، ہائی ویلیو گڈز پر ڈیوٹی عائد کی ہے معیشت کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پرانے ادوار کے دوراب بانڈز کی صورت میں لئے گئے قرضوں کو اتارا، مشرف دور میں جاری کئے گئے بانڈز کے قرضے بھی موجودہ حکومت نے ادا کئے ۔انہوں نے کہا کہ چار سال کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ کیلئے بانڈز جاری نہیں کئے واپس ضرور کئے ۔ اسحاق ڈارنے اپنے متعلق مقدمات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب معاملات بہتر ہو جائیں گے ، ملکی معشیت کو بہتری کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…