پی آئی اے کے طیاروں کی سیل لگ گئی،پہلا طیارہ کتنے میں بیچ دیاگیا؟ حیرت انگیزانکشاف،مزید3فروخت کرنے کی تیاریاں

19  اکتوبر‬‮  2017

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے پرانے جہازوں کی فروخت کا کام شروع کردیاہے، طیاروں کی فروخت سے دو سے ڈھائی ملین ڈالرزآمدنی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے25سال سے زائد پرانے 4ائیر بس 310 طیاروں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، انجن کے بغیر بطور اسکریپ پہلا ائیر بس طیارہ ایک کروڑ روپے میں فروخت کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق طیاروں کی مبینہ فروخت پر مبنی پی آئی اے انتظامیہ کے پلان کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی تھی، بی جی او،

بی ای سی رجسٹریشن نمبر کے اسکریپ طیاروں میں سے دوسرا طیارہ بھی جلد فروخت کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ فروخت کئے جانے والے بی جی پی، بی جی آر رجسٹریشن نمبر کے دیگر دو طیاروں کے انجن جزوی طور پر کارآمد ہیں۔قابل اڑان سائیکلز کے حامل انجنز کے ساتھ ان طیاروں کی فروخت سے دو سے ڈھائی ملین ڈالرز کی آمدنی متوقع ہے، جبکہ جرمنی میں موجود بی ای او رجسٹریشن کے حامل ائیر بس طیارے کی فروخت ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…