شاہد آفریدی کو 5 کروڑ دے کر عمران خان کے خلاف۔۔۔ کیا کام لیاجائے گا؟ سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف

19  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد آفریدی کو 5 کروڑ روپے کس کام کے لیے دیے گئے، ان سے کیا کام لیا جائے گا، معروف صحافی و تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ کرکٹر شاہد آفریدی کو 5 کروڑ روپے اس لیے دیے گئے ہیں تاکہ انہیں عمران خان کے مقابل کھڑا کیا جا سکے اور پھر صوبہ خیبرپختونخوا میں انہیں استعمال کیا جائے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ ان لوگوں نے چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد سرفراز احمد کے ساتھ بھی ایسی کوشش کی تھی مگر وہ شریف آدمی ہے۔

سینئر صحافی نے کہا کہ شاہد آفریدی کو پانچ کروڑ روپے دیے گئے کہ جائیں اور تھر میں کام کریں لیکن چولستان کے لیے ان لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے تلہ گنگ کا رخ کریں اور میانوالی، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور جائیں اور دیکھیں کہ ایم ایم روڈ کی کیا حالت ہے، روزانہ لوگ مر رہے ہیں اس سڑک کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن ان لوگوں نے شاہد آفریدی کو پیسے دے دیے ہیں اور شاہد آفریدی نے بھی پنجاب حکومت اور شہباز شریف کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ شاہد آفریدی اگر تھوڑی مہربانی کریں اور مجھے عزت بخشیں تو میں انہیں لے کر جانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے جس صوبے کی شان میں قلابے ملائے ہیں، یہاں کا دورہ کرکے تو دیکھیں، لاہور کے علاوہ بھی پنجاب ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ جو 5 کروڑ روپے آپ کی جیب میں ڈال دے تو 12 کروڑ آبادی کو بھول جائیں کہ ان کے ساتھ کیا حشر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیہ ہسپتال پرویز الٰہی دور میں بن رہا تھا مگر شہباز شریف جوں ہی وزیراعلیٰ بنے تو لیہ ہسپتال کے تمام فنڈز منگوائے،

ڈسٹرکٹ چیئرمین، ڈسٹرکٹ کونسل کے بجٹ منگوائے، ٹیوٹا سٹوڈنٹس کے ویلفیئر کا فنڈ بھی لاہور میں منگوا لیا، ملتان کے بھی اٹھا کر لے آئے اور لاہور میں لگا دیا۔ سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ شاہد آفریدی کو عمران خان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ انہیں عمران خان کے مقابل کھڑا کیا جائے اور خیبرپختونخوا میں استعمال کیا جا سکے، سرفراز اور مصباح کے ساتھ بھی ایسی ہی کوشش کی گئی اور اب آفریدی پر پانچ کروڑ روپے کے ذریعے سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…