اسحاق ڈار کا منی بجٹ۔۔۔ عوام کو 40 ارب کا ٹیکہ، عوام کو کس طرح بے وقوف بنایا جا رہا ہے، حیران کن انکشاف

19  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے حکومت کی جانب سے700سے زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا نوٹس لے لیا ہے،24 اکتوبر کو ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کے معاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ 700سے زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے سے حکومت کی کار کردگی کا پول کھل چکا ہے،

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چار ماہ بعد ہی منی بجٹ پیش کردیا ہے، ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے حکومت کی جانب سے درآمدی اشیاء پر لگائے جانے والے ٹیکسوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا نوٹس لے لیا ہے۔24 اکتوبر کو کمیٹی اجلاس میں ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کے معاملے پر غور ہوگا ۔ایف بی آر پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر ٹیکسز نہیں لگا سکتا۔ دوسری طرف ایک نجی ٹی وی چینل پر معروف صحافی رؤف کلاسرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے اپنے پیش کیے جانے والے منی بجٹ میں چالیس ارب کے ٹیکس لگائے ہیں۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ اس کا جو جواز دیا جا رہا ہے وہ انتہائی دلچسپ ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تو یہی کہا ہے کہ یہ ٹیکس امیروں اور ان کی امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر لگ گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے چالیس ارب روپے کا ٹیکس لگا کر یہ بھی کہا کہ اس سے ہماری دو ارب کی امپورٹ کم ہو جائے گی اور ٹریڈ بیلنس بھی کم ہو جائے گا مگر یہ لوگ ہمیں بے وقوف بناتے ہیں اور انہیں یہ غلط فہمی ہے کہ ہم اتنے بے وقوف ہیں کہ ان کی باتوں پر یقین کر لیں گے۔ معروف صحافی نے کہا کہ اگر امپورٹ کم ہو جائے گی تو ٹیکس کس چیز پر کم ہو گا اور اگر امپورٹ کم نہیں ہو گی تو ٹریڈ بیلنس تو وہی رہے گا، معروف صحافی نے کہا کہ یہ دونوں چیزیں بیک وقت نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر خزانہ نے معیشت بارے آرمی چیف کو بریفنگ دی تو اس وقت انہوں نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یہی کہا تھا کہ ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…