’’اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی‘‘ پیش گوئی نے سیاسی میدانوں میں ہلچل مچا دی

18  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، پی پی شریک چیئرمین نے نواز شریف کو خبردار کیا کہ اداروں سے محاذ آرائی خطرناک ثابت ہوگی، ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بھی کے پی کے تک محدود ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ٹکٹ ہولڈرز اور

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے ایک تیر سے دو دو شکار کرتے ہوئے نواز شریف اور عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، میاں صاحب یاد رکھیں کہ اداروں سے محاذ آرائی کا نتیجہ خطرناک ثابت ہوگا۔آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ آنے والا وقت پی پی پی کا ہے، لاہور میں شریف برادران کے پاؤں سکڑنا شروع ہو گئے ہیں، اب پنجاب بھی ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ مسلم لیگ ن لاہور میں ترقیاتی کام اپنی سیاست بچانے کے لئے کر رہی ہے، اب یہ صرف وسطی پنجاب کی حکمران جماعت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت بھی گراوٹ کی حدوں کو چھورہی ہے، سال2013 میں معیشت کو جہاں ہم نے چھوڑا آج وہاں سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف بھی خیبر پختونخوا تک محدود ہو گئی ہے۔ کارکن الیکشن کی تیاری کریں کیوں کہ اگلی باری پھر زرداری۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزررہا ہے، فیصلے عقلمندی سے کرنے ہوں گے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سال دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پنجاب بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے زیادہ نشستیں لیں گے، کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…