لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی،’’قطری‘‘ رنگے ہاتھوں پکڑاگیا،کیا کچھ برآمد ہوا؟حیرت انگیزانکشافات

17  اکتوبر‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عبدالشکورمنج کی سربراہی میں تشکیل دئیے گئے ویجیلنس سکواڈ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کے 9پیری گرین فالکن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور قطری شہری احمد حسین علی محمد السادہ کو گرفتار کر کے 10 لاکھ

روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ محکمہ کی تاریخ میں آج تک اتنی بڑی رقم بطورمحکمانہ معاوضہ وصول نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف عبدالشکور منج نے ہمراہ دیگر سٹاف علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خفیہ اطلاع پر اے ایس ایف حکام کی مدد سے انٹرنیشنل ہولڈ بیگج سرچ کاؤنٹرایک قطری شہری کے بیگ سے 9پیری گرین فالکن برآمد کرلیے جو غیر قانونی طور پربغیر امپورٹ /ایکسپورٹ لائسنس قطر لے جائے جارہے تھے ۔ ملزم کے پاس قطر ایمبسی یا منسٹری آف فارن افےئرز کا کوئی اجازت نامہ بھی نہیں تھا ۔ سربراہ ویجلنس سکواڈ نے ملزم کا وائلڈلائف ایکٹ کے تحت چالان کرکے پیری گرین فالکن قبضے میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اعزازی گیم وارڈن شاہ رخ بٹ نے ملزم احمد حسین علی محمد السادہ کی طرف سے محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے ۔واضع رہے کہ  ویجیلنس سکواڈ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کے 9پیری گرین فالکن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…