’’پنڈی کا ایک شیطان ڈی جی آئی ایس پی آر کا ترجمان‘‘ بنی گالہ میں بد کرداروں کا کونسا ایک ٹولہ بیٹھا ہوا ہے؟

17  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنڈی کا ایک شیطان ڈی جی آئی ایس پی آر کا ترجمان بنا ہوا ہے، اسے روکا جائے، بدکرداروں کا ایک ٹولہ ہے جو بنی گالہ میں بیٹھا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلح افواج کے پیچھے قوم کھڑی ہے کسی ایک شخص کی

ضرورت نہیں، پاک فوج کے جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، جوانوں کے کامیاب آُپریشنز سے دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر ٹرمپ کو بھی تعریف کرنی پڑی، حقانی نیٹ ورک کا غلط الزام پاکستان پر لگایا جارہا ہے، شہداء نے اپنے خون سے اس الزام کو بھی دھو دیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو گالم گلوچ بنادیا، سپریم کورٹ کے باہر ایک سال بار بار خطاب کی پریکٹس چلی، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے جمہوریت سے عزت کا جنازہ نکال دیا، 2018ء میں جمہوریت میں آنے والے گھس بیٹھے ان افراد کو نکال دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کہتی ہے عمران خان بدکردار انسان ہے، بدکرداروں کا ٹولہ بنی گالہ میں ہے، خواتین کی عزت محفوظ نہیں۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان معاشی اور سیکیورٹی لحاظ سے آگے بڑھے گا، جمہوریت کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کردار پوری قوم کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو کی پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، پورے پاکستان کی پارٹی کو رولر سندھ کی پارٹی بنادیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…