’’ہم اگر جنرل باجوہ کو نکال دیں تو کونسی قیامت آ جانی ہے‘‘ لندن میں نواز شریف نے یہ بات کس وزیر اعظم کو کہی؟

17  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ماہر قانون دان نعیم بخاری نے کہا ہے کہ جب ضیا الحق کی پہلی برسی تھی تو نواز شریف نے کہا تھا کہ میں ان کا مشن جاری رکھوں گا، ہمیں نہیں معلوم کہ ان کا مشن کیا تھا، وہ ہمیں ضیاالحق کی

طرح کوڑے مارنا چاہتے ہیں؟ نعیم بخاری نے کہا کہ نواز شریف شروع دن سے فوج کو اپنا ذاتی دشمن سمجھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ فوج کیخلاف زہر اگلا ہے۔ ایک مرتبہ نواز شریف لندن میں تھے تو انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے کہا کہ اگر ہم جنرل باجوے کو نکال دیں تو کون سی قیامت آ جائے گی؟ ہم اپنی مرضی کا نیا جنرل لگا لیں گے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ جب بھی کوئی پاک فوج کا سربراہ بنتا ہے تو وہ ادارے کا بندہ بن جاتا ہے کسی شخص کا بندہ نہیں رہتا ، کہا یہ جاتا ہے کہ جنرل باجوہ بھی نواز شریف کی پسند تھے لیکن جب چیف بن گئے تو وہ ادارے کے ’’بندے‘‘ بن گئے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی حکومت ہمیشہ عدلیہ اور فوج پر حاوی ہونا چاہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…