جے یو آئی کے اہم رہنما کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیدی گئی

16  اکتوبر‬‮  2017

اٹک (آئی این پی)سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی و رہنما جمعیت علمائے اسلام مولانا عمر فاروق صدیقی سے تفصیلی ملاقات مولانا عمر فاروق صدیقی کو میجر گروپ پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت مولانا عمر فاروق صدیقی نے میجر گروپ میں شمولیت دوستوں کی مشاورت سے مشروط کر دی دوستوں سے مشورے کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

تفصیلات کے مطابق سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے ضلع اٹک ،ٹیکسلا اور راولپنڈی کی معروف مذہبی و سیاسی سماجی شخصیت مولانا عمرفاروق صدیقی سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی حلقہ این اے 59اٹک سے اُن کے مدرسہ براہمہ میں تفصیلی ملاقات کی ہے اس موقع پر رہنما میجر گروپ و علماء کونسل اٹک قاضی محمد عمران بھی موجود تھے میجر طاہر صادق نے مولانا عمر فاروق صدیقی کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں میجر گروپ پی ٹی آئی میں شامل ہو کر اپنا کر دار ادا کر نے کی دعوت دی مولانا عمر فاروق صدیقی نے میجر طاہر صادق کی ضلع اٹک کے عوام کے لیے خدمات علمائے کرام کے لیے اُن کے جذبات اور احترام پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع اٹک کے آپ واحد سیاست دان ہیں جو ہمہ تن پورے ضلع میں ڈائریکٹ عوام سے رابطے میں ہیں اپوزیشن میں رہ کربھی آپ عوام کی خدمت کر رہے ہیں آپ جیسے لیڈر ہمارے ضلع کا مان ، عزت اور بھرم ہیں مولانا عمر فاروق صدیقی نے میجر گروپ میں شمولیت کے حوالے کوئی بھی فیصلہ اپنے قریبی دوستوں اور ساتھیوں کی مشاورت سے مشروط کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بہت جلد اس حوالے سے دوستوں سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…