نئی مسلم لیگ بن گئی، ن لیگ تحریک انصاف کا اگلے انتخابات سے صفایا، پاکستانی سیاست میں ہلچل

16  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ اور تحریک انصاف کی ٹوٹ پھوٹ کی خبروں کے بعد متحدہ مسلم لیگ کے قیام کی کوششیں تیز کر دی گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل ن لیگ اور تحریک انصاف کی ٹوٹ پھوٹ کی خبروں کے بعد ایک بار پھر متحدہ مسلم لیگ کے قیام کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے ق لیگ نے ہم خیال جماعتوں سے

رابطے شروع کر دیئے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کی بڑی سیاسی شخصیت ذوالفقار کھوسہ اور بلوچستان کے بڑے مسلم لیگی رہنما میر ظفر اللہ جمالی سے رابطوں کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ متحدہ مسلم لیگ کے قیام کیلئے چوہدری برداران اس وقت اپنی کوششوں میں تیزی لے آئے ہیں۔ دوسری جانب ن لیگ کےرہنمائوں کے پارٹی قیادت اور پارٹی فیصلوں پر تحفظات کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ق کی قیادت ایک بار پھر سرگرم نظر آرہی ہے اور اس نے نہ صرف عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں وہیں کئی لیگی ارکان نے بھی چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے رابطہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اس وقت چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کی قیادت ان ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کی شمولیت سے قبل ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کو حتمی شکل دینا چاہتی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل عام انتخابات سے پہلے عمران خان کی نا اہلی کی صورت میں تحریک انصاف میں بھی دھڑے بندیوں اور ٹوٹ پھوٹ کی خبریں زیر گردش ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو کئی ارکان پارٹی چھوڑ کر ق لیگ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر مسلم لیگ ق اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتی ہے

اور عمران خان کی ممکنہ نا اہلی کی صورت میں تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہے تو اس کا فائدہ پیپلزپارٹی اٹھا سکتی ہے اور یہ دونوں جماعتیںعام انتخابات میں بڑی کامیابی سے محروم ہو سکتی ہیں جنہیں اس وقت پاکستان کے سیاسی پنڈت عام انتخابات میں دو بڑی متحارب قوتوں کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…