قصہ ہی ختم ۔۔ختم نبوت فارم میں تبدیلی رات کے اندھیرے میں کس نے کروائی ، یہ شاہد خاقان عباسی نہیں بلکہ کون ہے؟ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی اندر کی کہانی سامنے لے آئے

12  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے ختم نبوت فارم سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ اس قسم کا اقدام اٹھائیں۔ ختم نبوت فارم میں تبدیلی کروانے والوں نے کروائی جن کے پاس اختیارات ہیں، اس موقع پر پروگرام کے میزبان

ڈاکٹر دانش نے جب سوال کیا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ نواز شریف نے ختم نبوت فارم میں تبدیلی کروائی تو ظفر اللہ خان جمالی کا کہنا تھا کہ جو بھی آئین پاکستان کے مطابق چیف ایگزیکٹو کے فرائض سرانجام دے رہا ہے اسے اس کیلئے ذمہ دار سمجھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بل شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے کے بعد لایا گیا اور اس وقت نواز شریف جا چکے تھے اور شاہد خاقان عباسی چیف ایگزیکٹو تھے لہٰذا وہی اس کے ذمہ دار سمجھے جائیں گے مگر ان میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ اس طرح کا کام کریں، میں واضح طور پر تب اس شخص کا نام لے سکتا تھا جس نے یہ کام کیا جب میں اس بل کی کمیٹی کا ممبر ہوتا یا اس بل سے متعلق مجھ سے مشاورت کی گئی ہوتی یہ لوگ رات کے اندھیرے میں چلتے ہیں ، موجودہ وزیراعظم اگر اس میں ملوث نہیں تو پھر سابق وزیراعظم نواز شریف نے یہ کام کروایا ہو گا۔ میں نے ختم نبوت کے معاملے پر وزیر قانون سے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ آپ سے یہ امید نہیں تھی، جس کے جواب میں زاہد حامد نے کہا کہ یہ کمیٹی کا فیصلہ ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس نے بھی بل پاس کیا وہ بری الذمہ نہیں ہو سکتا۔سوال اٹھتا ہے کہ بل بغیرپڑھے کیسے پاس کر لیا گیا، اسمبلی میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی وزیر اس کا ذمہ دار ہے اسے نکال باہر کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…