حکومت کاختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کا اصل مقصد کیاتھا؟شیخ رشید نے سنگین دعویٰ کردیا

11  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پہلے حدیبیہ کیس کو چوروں کی ماں سمجھتا تھا لیکن ایل این جی کا معاہدہ سارے چوروں کی ماں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسپیکر کو ایل این جی میں 200 ارب روپے کی کرپشن کا اعمال نامہ دے رہا ہوں، ایل این جی معاہدے کی کاپی حاصل کرنے کیلئے کوششیں کرکے تھک گیا تھا،

اس ملک میں آپ کو یہ حق بھی حاصل نہیں کہ ایک معاہدے کی کاپی حاصل کرلیں ٗاس سے زیادہ ذلت اور بے عزتی ممبران کی نہیں ہوسکتی۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم شہیدوں کے گھر جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہمارے بچے چوروں کیلئے جان دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اسحاق ڈار کو قبول کرنے سے انکار کردیا ٗانہوں نے منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث شخص سے معاملات طے کرنے سے انکار کیا، ملک شدید معاشی بحران میں جانے والا ہے، وزیراعظم سے کہتا ہوں اسحاق ڈار کو دس دن کے اندر ہٹائیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ ملک میں خانہ جنگی ہوکر رہے گی ٗایل این جی سارے چوروں کی ماں ہے، میں سمجھتا تھا کہ حدیبیہ کیس چوروں کی ماں ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک شخص کے لیے الیکشن اصلاحات کی گئیں اور سارا قانون بنایا گیا، ختم نبوت پر کہتے ہیں غلطی ہوگئی تاہم یہ مغرب کو خوش کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا اور نااہلی بھی ہوگئی لیکن یہ لوگ ڈٹے ہوئے ہیں، اب ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…