عمران خان پر الزامات عائشہ گلالئی کو مہنگے پڑ گئے،تحریک انصاف ثبوت منظر عام پر لے آئی‎

10  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ان پر اور پارٹی پر الزامات لگانے والی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کیلئے ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھجوایا تھا جس پر پانچ رکنی الیکشن کمیشن کی ٹیم نے کیس کو سنا اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کی طرف سے ان کے وکیل سکندر مہمند جبکہ عائشہ گلالئی کی نمائندگی بیرسٹر مسرور نے کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے اس بات کو جواز بنایا کہ عائشہ گلالئی باقاعدہ الیکشن لڑ کر منسٹر نہیں بنیں بلکہ انہیں چیئرمین پارٹی نے مخصوص نشست پر ایم این اے بنایا۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ ان کی موکلہ پارٹی چھوڑ چکی ہیں اور وزیراعظم کی سلیکشن کے موقع پر ووٹنگ کیلئے نہیں آئیں جس پر انہیں شوکاز نوٹس دیا گیا۔ 29 جولائی کو بنی گالہ میں ایک اجلاس کے دوران شیخ رشید کے نام کو وزیراعظم کیلئے فائنل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ بھی بنی گالا کے منعقدہ اجلاس میں شامل ہوئیں ،اس موقع پر پارٹی چیئرمین نے تمام ارکان کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نئے وزیراعظم کے الیکشن میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی حمایت کرے گی۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ جس دن وزیراعظم کا انتخاب ہونا تھا کیا اس دن عائشہ گلالئی ووٹنگ کیلئے آئیں جس پر عمران خان کے وکیل نے جواب دیا کہ جب وزیراعظم کو منتخب کرنے کیلئے ووٹنگ جاری تھی اس وقت عائشہ گلالئی پریس کانفرنس کے ذریعے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہی تھیں جبکہ عائشہ گلالئی نے تحریری جواب میں غلط بیانی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو منتخب کئے جانے کے وقت وہ بیمار تھیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سکندر مہمند نے الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنسوں، نجی ٹی وی پروگراموں میں ان کی بات چیت سے متعلق ٹرانسکپرٹ بھی پیش کئے جس میں وہ پارٹی چھوڑنے کا کہہ رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل سے پوچھا کہ کیا عائشہ گلالئی نے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑ رہی ہے یا چھوڑ دی ہے جس پر عمران خان کے وکیل نے جواب دیا کہ پارٹی چھوڑ رہی ہوں کا یہی مطلب ہے کہ انہوں نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریفرنس پر کارروائی کل تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…